لالْچى گْوالا
laalchii gvaalaa
Touch on each word to display its meaning
لالْچى گْوالا
The Greedy Milkman
ایک وقت کا قِصّہ ہے
کِہ ایک چھوٹے سے گاؤں میں
ہنْری اَور اُس کی بیوی گلوریا رَہْتی تھی ۔
ہنْری گْوالا تھا ۔
Once upon a time
in a small village
lived Henry and his wife Gloria.
Henry was a milkman.
میاں بیوی دونوں مِل کَر گَوْشالا کے مالِک تھے ۔
یہ جوڑا اپْنی گایوں کا بَہُت اچّھی سے خیال رکھتا تھا ۔
وہ اُنہیں اچّھا گَھاس دیتے اَور اچّھی غِذا دیتے ۔
اِس وجہ سے ، ہنْری کی گائیں بَہُت عُمْدَہ قِسْم کا دُودْھ دیتیں ۔
Husband and wife owned a cowshed.
The couple took very good care of their cows.
They gave them good pasture and good food.
That is why Henry’s cows gave milk of excellent quality.
گاؤں میں ہر کوئی بَس ہنْری سے ہی دُودْھ خَرِیدْتا ۔
ہنْری اَور گلوریا اچّھی کمائی کَر لیتے
اَور اُن کی اچّھی گُزَر بَسَر ہوتی ۔
پَر اِس سب کے باوجود ہنْری خوش نَہِیں تھا ۔
وہ ہَمیشَہ بَڑی کار اَور مَہَنْگے کَپْڑے خَرِیدْنے کے خواب دیکھتا ۔
In the village, everyone bought only from Henry.
Henry and Gloria earned well
and lived comfortably.
But, despite all that, Henry was not happy.
He always dreamed of buying a big car and expensive clothes.
" مَیں نے اپْنے گاؤں کے باہَر کے عِلاقَے میں
ایک بَہُت بَڑا گھر دیکھا ہے ۔
ہَمِیں اُسے خَرِیدْنا چاہِئے ،
ہَم بَہُت ہی مَہَنْگی کار خَرِیدْ سکتے ہَیں
اَور خِدْمَت کے لِئے بَہُت سے خادِم رکھ سکتے ہَیں ۔
ہَم سب سے مَہَنْگے لِباس پہنیں گے
اَور یہ سب غریب گاؤں والے ہَم سے حسرت رکھیں گے ۔"
"I saw a big house
on the outskirts of the village.
We should buy it,
we can buy an expensive car
and hire many servants for the household.
We will wear the most expensive clothes
and all these poor villagers will envy us."
" یہ لالَچ تُمْہارے لِئے اچّھا نَہِیں رہے گا ۔
ہَمارے پاس کافی ہے
اَور ہَمِیں اُسی میں خوش رَہْنا چاہِئے جو ہَمارے پاس ہے ۔"
"That greed will bring you nothing good.
We have enough
and we should be happy with what we have."
" تُم اِس چھوٹے سے گھر میں کَیسے خوش رَہ سکتی ہو ؟
اَور اِس گَوْشالا میں ؟
اَرغھ !
اِن گایوں کی بَدْبُو ناقابِِلِ برْداشْت ہے ۔"
"How can you be happy in this little house?
And in this cowshed?
Argh!
The smell of these cows is unbearable."
" پَر یہی ہَمارا روز گَار ہے !"
" زِیادہ دیر نَہِیں رہے گا ۔
یقین میری بات سَچ نکلیگی :
کِسی دِن مَیں اِس شہر کا سب سے دولتْمَنْد اِنسان بنوں گا ۔"
" آہ !"
"But this is our livelihood!"
"Not for long.
Trust me: the day will come
when I will be the richest man in the village."
"Ah!"
ہر دِن جَب ہنْری دُودْھ بیچْ دے جاتا ،
گاؤں والے اُس کی تعریف کرتے :
" ہنْری ، یہ دُودْھ اِتنا اچّھا اَور صَحَت مَنْد ہے !
تُم ضرور اپْنی گایوں کی اچّھی طَرَح نِگَہْبانی کرتے ہو گے !"
Every day when Henry sold the milk,
the villagers praised him:
"Henry, this milk is so good and healthy!
You surely take good care of your cows."
" ہاں ، مَیں کرتا ہوُں ،
پَر اب زِیادہ دیر نَہِیں ۔
ایک بار جَب مَیں دولتْمَنْد ہو جاؤں ،
اِن سب گایوں کو بیچْ دوں گا !
مُجھے اپْنے گھر میں وہ بَدْبُو پَسَنْد نَہِیں ہے ۔"
"Yes, I do,
but not for much longer.
As soon as I become rich,
I will sell all these cows!
I can’t stand that smell in my house."
" پَر یہ گائیں ہی تو تُمْہارا روز گَار ہَیں !
تُمْہیں اپْنے کام کے بارے میں شِکایت نَہِیں کرنی چاہِئے ۔
یہ جِینے میں تُمْہاری مَدَد کرتا ہے ۔
مَیں اَنْڈے بیچْنے کا روز گَار کرتا ہوُں ۔
وہ بھی بَدْبُو دار کام ہے
پَر مُجھے اُس سے کوئی اِعْتِراض نَہِیں کیونکہ میرا روز گَار ہے ۔"
"But these cows are your livelihood!
You should not complain about your work.
It is what helps you in life.
I make a living selling eggs.
That too is a smelly job
but I have no objection because it is my livelihood."
" خَیر ، خَیر ، خَیر ۔
اَور پِھر شاید اَنْڈے بیچْنا ہی تُمْہاری تقدیر ہے ۔
میری تقدیر میں اَور اَہَم کام کَرْنا ہے ،
مَہَنْگی چیزیں خَرِیدْنا ،
اَور مَہَنْگے لِباس خَرِیدْنا ۔"
"Well, well, well.
Maybe selling eggs is your destiny.
Mine is to do important work,
to buy expensive things,
and to wear expensive clothes."
" یہ لالَچ تُمْہیں کہیں کا نَہِیں رکھے گا میرے دوسْت ۔
جِتنا جلدی تُم یہ سمجھ لو اُتنا ہی اچّھا رہے گا ۔"
" چَلو ، مَیں نے یہاں کافی وقت برباد کَر دِیا ۔
اِن بَدْبُو دار اَنْڈوں کا کاروبار تُمْہیں مُبارَک ہو !
الوِداع !"
"That greed will get you nowhere, my friend.
The sooner you understand it, the better."
"Well, I’ve already wasted enough time here.
Good luck with those smelly eggs.
Goodbye!"
ہنْری کو جلدی تھی اَور زِیادہ دَولت کَمانے کی ۔
وہ اَکْثَر دولتْمَنْد بننے کے راز تلاش کرتا ۔
" بَس اِتنا ہے ؟ یہ بَہُت کَم ہے !
مَیں اَور زِیادہ دُودْھ کَیسے بیچْوں ؟
کوئی طریقہ تو ہونا چاہِئے !"
Henry was in a hurry and wanted to earn more money.
He often looked for secrets to become rich.
"That’s all? That’s too little!
How am I to sell more milk?
There must be some way!"
میری گائیں سب تَنْدُرُسْت ہَیں ۔
مَیں اُنہیں اَور زِیادہ دُودْھ دینے پَر مَجْبور نَہِیں کَر سکتا ۔
اَور اُس سے بڑھ کَر ، یہ چھوٹا سا گاؤں ہے ۔
اَگَر مُجھے زِیادہ دُودْھ بھی حاصل ہو جائے
تو بھی اِسے بیچْوں کَیسے ؟"
"My cows are healthy.
I cannot force them to give more milk.
Besides, this is a small village.
Even if I got more milk,
how would I sell it?"
" ارے ہاں !
ایک پَڑوس کے گاؤں میں جا سکتا ہوُں ،
وہاں بَہُت سے گھر ہَیں ! پَر پِھر ،
مُجھے اَور گائیں خَرِیدْنی پڑیں گی ،
اَور اِس وقت اُس کے لِئے میرے پاس کافی پَیسے نَہِیں ہَیں ۔"
"Ah, yes!
I can go to the neighboring village,
there are many houses there! But then
I would have to buy more cows,
and right now I don’t have enough money."
" نَہِیں ، مُجھے کُچھ کَرْنا ہی ہو گا !
مَیں ایک بَڑا گھر خَرِیدْنا چاہتا ہوُں !
اب دیکھتا ہوُں ،
میرے پاس ایک اَور گائے خَرِیدْنے کے لِئے
مُناسِب پَیسے نَہِیں ہَیں ،
پِھر مُجھے دُودْھ کی مِقْدار بھی بڑھانی ہے ۔
اِسے کَیسے سَر انجام دوں ؟"
"No, I must do something!
I want to buy a big house!
Let’s see,
I don’t have enough money
to buy another cow,
but I need to increase the amount of milk.
How do I manage that?"
جَب آگے بڑھا ، وہ ایک دریا کے قریب آیا ۔
آخِر ، لالَچ سے سَرابور ، ہنْری کو ایک تَرْکیب سُوجْھی :
As he walked on, he came near a river.
Finally, overcome by greed, Henry thought of a trick:
" کیوں نَہ مَیں دُودْھ میں تھوڑا سا پانی مِلا دوں ؟
اِس تَرْکیب سے
مُجھے ایک اَور گائے خَرِیدْنے کی ضرورت نَہِیں پڑے گی ،
اَور ساتھ ہی ساتھ
مَیں پَڑوس کے گاؤں میں بھی دُودْھ بیچْ سکوں گا !
اوہ ! یہ تو شَانْدار تَرْکیب ہے ۔
کوئی بھی اِس پَر تَوَجُّہ نَہِیں دے گا
اَگَر مَیں دُودْھ میں پانی مِلا دوں ۔"
"Why not add a little water to the milk?
That way
I won’t need to buy another cow,
and at the same time
I can sell milk in the neighboring village.
Oh! it’s a magnificent plan.
No one will notice
if I mix water with the milk."
اَور یہی ہنْری نے کِیا ۔
اَگْلی صُبَح ہنْری اپْنے دُودْھ کے بَرْتَن بھرنے لگا ،
پَر اِس دفعہ اُس نے اُنہیں آدھا بھرا اَور چَلا گیا ۔
اَور پِھر وہ دریا پَر رُکا
اَور اُس میں تھوڑا پانی ملایا ۔
And that is what Henry did.
The next morning he filled his milk cans,
but this time he filled them only halfway and left.
Then he stopped at the river
and there he added some water.
اُس دِن ہَمیشَہ کی طَرَح
لوگوں نے ہنْری سے خُوشی خُوشی دُودْھ خَرِیدْا
اَور اُسے اُتنا ہی پَیسا دِیا ۔
پانی ملانے کی وجہ سے
ہنْری کے پاس کافی زِیادہ دُودْھ بچ گیا تھا ،
جِسے اُس نے پَڑوس کے گاؤں میں بیچْا ۔
That day, as always,
people happily bought Henry’s milk
and paid him the same.
Thanks to the water
Henry had much more milk left,
which he sold in the neighboring village.
اُس رات ، ہنْری بَہُت خوش تھا ۔
" یہ تو بَہُت اچّھا ہے !
اَگَر مَیں یہی کرتا رہا
تو جَلْد ہی مَیں دولتْمَنْد بَن جاؤں گا !"
That night Henry was very happy.
"This is fantastic!
If I keep doing this
I’ll soon be rich!"
وہ سَہی تھا ۔
دِن گُزرتے گئے
اَور ہنْری پَہْلے سے زِیادہ دولتْمَنْد بَن گیا ۔
اُس نے خُود کے لِئے ایک کار خَرِیدْی
اَور اپْنے گھر کو سجایا سنوارا ۔
And so it was.
Days passed
and Henry became richer than before.
He bought himself a car
and refurbished his house.
اُسے دُودْھ میں پانی ملانے کی اتنی عادت ہو گئی
کِہ اُس نے ایک اَور گائے خَرِیدْنے کے بارے میں
ایک دفعہ بھی نَہِیں سوچا ۔
جیسے جیسے دُودْھ کی مانگ بڑھی
وَیسے ہی پانی کی مِقْدار بھی بڑھی ۔
یہ کئی ہَفتَوں تَک چَلْتا رہا ،
پَر پِھر گاؤں میں گُفْتگُو ہونے لَگی ،
اُس پانی مِلے دُودْھ کی بابَت ۔
He got so used to mixing water with the milk
that he did not even think
of buying another cow.
And as demand increased
so did the proportion of water.
This went on for several weeks,
but then rumors began to spread in the village
about that watery milk.
سَچائی جاننے کی خواہش لِئے
کُچھ گاؤں والے ہنْری کے گھر کے سامْنے اِکَٹّھے ہوئے ۔
" کْیا ماجرا ہے ؟"
" ہنْری ، ہَماری کُچھ شِکایتیں ہَیں
اُس دُودْھ کے بابَت جو تُم بیچْتے ہو "
" یہ پانی کی طَرَح لگتا ہے "
Wishing to know the truth
some villagers gathered in front of Henry’s house.
"What’s going on?"
"Henry, we have some complaints
about the milk you sell."
"It tastes like water!"
" کْیا ؟
تُمْہاری یہ کہنے کی جُرَّت کَیسے ہوئی ؟"
" ہَم دُودْھ کی قِیمَت ادا کرتے ہَیں ، ہنْری ، پانی کی نَہِیں !
اب تُم ہَمِیں اَور بیوَقُوف نَہِیں بنا سکتے ۔"
" کُچھ بھی بدلا نَہِیں ہے ۔
تُم سب کو اَچھائی کی قدر ہی نَہِیں ہے ۔
مَیں یَقِیناً بَہُت مَشْقَّت کرتا ہوُں ۔
جاؤ ، کہیں اَور سے دُودْھ خَرِیدْو اَگَر تُمْہیں پَسَنْد نَہِیں !
مُجھے تُمْہاری ضرورت نَہِیں ہے ۔
میرے پاس کئی اَور دُوسْرے گاؤں ہَیں
جنہیں یہ دُودْھ پَسَنْد ہے ۔"
"What?
How dare you say that?"
"We pay for milk, Henry, not for water!
You can’t fool us anymore."
"Nothing has changed.
You don’t know how to appreciate quality.
I work very hard, indeed!
Go buy milk somewhere else if you don’t like it!
I don’t need you.
I have many other villages
that like this milk."
ہنْری تیزی سے انْدَر گیا
اَور دَرْوازَہ دھڑام سے بَنْد کَر دِیا ۔
" کُچھ تو سہی نَہِیں لگتا "
" مَیں رَضا مَنْد ہوُں ، ہَمِیں دَریافْت کَرْنا ہو گا "
اُن سب نے سَچ کا پتہ لگانے کا مَنْصُوبَہ بنایا ۔
Henry ran inside
and slammed the door shut.
"Something doesn’t add up."
"I agree, we must investigate."
They all planned to uncover the truth.
اَگْلی صُبَح ہنْری ہَمیشَہ کی طَرَح
دریا کی طَرَف گیا ۔
اُس نے اپْنے آدھے بھرے بَرْتَن کھولے
اَور اُن میں پانی بھرا ۔
پَر اُسے اِس کا ذرا بھی عِلْم نَہِیں تھا
کِہ کوئی اُسے دیکھ رہا ہے ۔
The next morning Henry as always
went toward the river.
He opened his half-filled cans
and topped them with water.
But he did not know
that someone was watching him.
" اُس کی یہ جُرَّت کَیسے ہوئی ؟"
" یہ دُرُسْت نَہِیں ہے "
" یہی وجہ ہے کِہ وہ دولتْمَنْد بنتا جا رہا ہے ۔"
" اُس کی گایوں کی تَعْداد اُتنی ہی ہے
اَور پِھر بھی وہ اتنے گھروں کو دُودْھ بیچْ رہا ہے ۔"
گاؤں والے پورا ماجرا سمجھ گئے اَور اُنھوں نے
اِس لالْچى گْوالے کو سَبَق سِکھانے کا فَیصْلَہ کِیا ۔
"How dare he?"
"This is not right."
"That’s why he is getting rich."
"He has the same number of cows
and yet he sells milk to so many houses."
The villagers understood the whole matter and decided
to teach this greedy milkman a lesson.
اَگْلے دِن گلوریا بازار گئی دال خَرِیدْنے کے لِئے ۔
اُس رات جَب ہنْری کام سے واپَس آیا ،
وہ دونوں کھانا کھانے بیٹھے ۔
" وہ کْیا ہے ؟ کْیا تُم نے پتھر پَکائے ہَیں ؟"
" پتھر ؟ نَہِیں ، یہ دال ہے ۔"
" نَہِیں ، یہ دال نَہِیں ہے ۔"
" مُجھے اِس پَر یقین نَہِیں ہو رہا !
دُکانْدار نے تُمْہیں دال کے ساتھ
چھوٹے چھوٹے پتھر بیچْ دِیے ہَیں !
اُس کی یہ جُرَّت کَیسے ہوئی ؟
مَیں جا کَر کل اُس سے مُلاقات کروں گا ۔"
اُس رات ہنْری اَور گلوریا بُھوکے پیٹھ سوئے ۔
The next day Gloria went to the market to buy lentils.
That night when Henry came back from work,
the two sat down to dinner.
"What is this? Have you cooked stones?"
"Stones? No, these are lentils."
"No, they are not lentils."
"I can’t believe it!
The grocer sold you lentils
with little stones!
How dare he?
I’ll go see him tomorrow."
That night Henry and Gloria went to bed hungry.
اَگْلے دِن غُصَّے میں ہنْری اُس دُکانْدار کے پاس گیا ۔
" تُم نے ہَمِیں کْیا بیچْا ؟
ہَم نے پتھروں کے تو پَیسے نَہِیں دِیے تھے ،
ہَم نے دال کے پَیسے دِیے تھے ۔"
" جاؤ کہیں اَور سے جا کَر خَرِیدْو ۔
اَگَر تُمْہیں یہ پَسَنْد نَہِیں ، مُجھے تُمْہاری ضرورت نَہِیں ۔"
ہنْری غُصَّے میں گھر واپَس آیا ۔
The next day Henry went furiously to the grocer.
"What did you sell us?
We didn’t pay for stones,
we paid for lentils."
"Go buy somewhere else.
If you don’t like it, I don’t need you."
Henry returned home angry.
کُچھ دیر کے باد وہ باہَر گیا
ایک دُکّان سے اَنْڈے خَرِیدْنے کے لِئے ۔
جَب وہ گھر آیا اَور اُس نے اُنہیں توڑنے کی کوشِش کی ،
تو اُسے یہ معلوم ہوا کِہ بارَہ میں سے دَس اَنْڈے پتھر تھے ۔
وہ آگ بَگُولا ہو گیا ۔
A little later he went out
to buy eggs at a shop.
When he came back and tried to crack them,
he discovered that ten of the twelve were stones.
He flew into a rage.
" تُم نے مُجھے یہ کْیا بیچْا ؟
ہَم نے اَنْڈوں کی قِیمَت ادا کی تھی پتھروں کی نَہِیں !"
" اِسی طَرَح ہَم نے بھی دُودْھ کے پَیسے دِیے تھے
پانی کے نَہِیں !"
" جاؤ کہیں اَور سے جا کَر خَرِیدْو
اَگَر تُمْہیں یہ پَسَنْد نَہِیں ۔
مُجھے تُمْہاری ضرورت نَہِیں ۔"
ہنْری غُصَّے میں چَلا گیا ۔
"What did you sell me?
We paid for eggs, not for stones!"
"And we also paid for milk,
not for water."
"Go buy somewhere else
if you don’t like it.
We don’t need you."
Henry stormed off.
اَگْلے دِن اُس نے ایک ریشْمی قَمِیض خَرِیدْی ۔
اُس کے گھر آتے آتے بارش ہونے لَگی ۔
پانی نے اُس کی قَمِیض کا سارا رنگ دُھو دِیا ۔
جَب وہ گھر پہنچا ، اُسے یہ معلوم ہوا
کِہ قَمِیض ریشَم کی نَہِیں بَلْکِہ سَن کی بنی ہے ۔
The next day he bought a silk shirt.
On his way home it began to rain.
The water washed out all the color of the shirt.
When he arrived, he discovered
that the shirt was not silk but linen.
یہ سِلْسِلَہ کُچھ دنوں تَک جاری رہا ۔
ہر دفعہ جَب ہنْری کُچھ باہَر خَرِیدْنے گیا
تو گھر آتا کُچھ اَلَگ ہی چِیز لِئے ۔
" مَیں اِس سے تنگ آ گئی ہوُں ۔
وہ ہَمِیں سَہی چِیز کیوں نَہِیں بیچْتے ؟"
" وہ ہَمِیں بیوَقُوف بنا رَہے ہَیں ۔ یہ سَہی نَہِیں ہے "
This continued for some days.
Every time Henry went out to buy something
he came back with something different.
"I’m tired of this.
Why don’t they sell us the right things?"
"They are making fools of us. It’s not right."
ہنْری اپْنے اَور اپْنے لالَچ کے بارے میں سوچنے میں
اِتنا مشغول تھا
کِہ اُسے سمجھ ہی نَہِیں آیا
کِہ اُس نے یہی چِیز دُوسْروں کے ساتھ بھی کی تھی ۔
کُچھ دیر باد پَڑوسی گاؤں بھی شِکایت کَرْنے لگے ۔
آہستہ آہستہ سب نے ہنْری سے دُودْھ خَرِیدْنا بَنْد کَر دِیا ۔
جَب اُس کے پاس خرچہ کے لِئے کوئی پَیسا نَہ بچا ،
ہنْری وہ چیزیں بیچْنے لگا
جو اُس نے گَھٹِیا درجے کا دُودْھ بیچْ کَر خَرِیدْی تھیں ۔
Henry was so absorbed
in thinking about himself and his greed
that he did not realize
he had done the same to others.
Before long the neighboring village also began to complain.
Little by little everyone stopped buying his milk.
When he no longer had money for expenses,
Henry began to sell the things
he had bought by selling adulterated milk.
اب ہنْری ایک غریب گْوالا تھا ۔
اُس کے پاس تھوڑی سی ہی گائیں بچی تھیں ،
اَور کُچھ ہی گھر بچے تھے جہاں وہ دُودْھ بیچْ سکتا تھا ۔
" اب تُمْہیں عَقْل آئے کی تُم نے کْیا کِیا ؟
تُمْہارا لالَچ ہَماری غَرِیِبی کی وجہ ہے ۔
اَگَر تُم نے اچّھا دُودْھ بیچْنا جاری رکھا ہوتا
جَیسا تُم بیچْا کرتے تھے
تو کِسی دِن ہَم بھی ایک بَڑا سا گھر
اَور مَہَنْگے کَپْڑے خَرِیدْ سکتے تھے ۔
تُمْہارے لِئے بَس یہی لازمی تھا
کِہ صَبْر رکھو اَور مِحْنَت کرتے رَہو ۔"
Now Henry was a poor milkman.
He had only a few cows left,
and only a few houses to sell milk to.
"Do you understand now what you did?
Your greed is the cause of our poverty.
If you had kept selling good milk
as you used to,
someday we too could have had a big house
and buy fine clothes.
All that was necessary was that you
had patience and worked hard."
" مَیں تُم سے اِتِفّاق رکھتا ہوُں گلوریا ۔
مُجھے تُمْہاری بات سننی چاہِئے تھی ۔
مَیں نے اَپْنا پَیسا ہی نَہِیں کھویا ،
مَیں نے لوگوں کا اِعتبار اَور عِزَّت بھی کھو دی ہے ۔"
" آہ !"
"I agree with you Gloria.
I should have listened to you.
I not only lost my money,
I also lost people’s trust and respect."
"Ah!"
ہنْری نے دُودْھ بیچْنا جاری رکھا
اَور اپْنی گایوں کی نِگَہْبانی کرتا رہا ۔
اب اُسے عِلْم ہو گیا تھا
کِہ لالَچ کِتْنا خَطَرْناک ہو سکتا ہے ۔
اُس نے اَپْنا سَبَق حاصل ہو گیا تھا ۔
اُس دِن کے باد اُس نے دُودْھ میں کَبھی پانی نَہِیں ملایا ،
اَور اُسی میں مُطَمئِن رہا جو وہ کَماتا تھا ۔
Henry went on selling milk
and taking care of his cows.
Now he understood
how dangerous greed can be.
He had learned his lesson.
From that day he never again mixed water with milk,
and was content with what he earned.
About this song
“The Greedy Milkman” (Hindi: लालची ग्वाला, Urdu: لالْچى گْوالا ) is a moralizing children’s story that conveys a simple lesson against greed.
It is mainly circulated through YouTube series such as Spanish Fairy Tales, Urdu Fairy Tales, or Hindi Fairy Tales, where the same story is narrated in different languages with children’s animations.
It is not part of any classic collection of traditional Hindustani tales, but rather presented as a modern story adapted for a young audience. Even so, the theme of punished greed is universal: similar examples can be found in European fables, Arabic stories, or African folk tales. Its main purpose is didactic: to entertain children while teaching them the importance of honesty.